ن لیگ کی جانب سے چودھری نثا ر کے لئے پارٹی کے دروازے کھلے رکھنے کا فیصلہ

چودھری نثار کے مقابل کسی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جائیگاجبکہ چودھر ی نثار بھی بیان باز ی میں احتیاط سے کام لیں گے

ہفتہ 23 جون 2018 22:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) مسلم لیگ ن کی جانب سے چودھری نثا ر کے لئے پارٹی کے دروازے کھلے رکھنے کا فیصلہ‘ چودھری نثار کے مقابل کسی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جائیگاجبکہ چودھر ی نثار بھی بیان باز ی میں احتیاط سے کام لیں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ چودھری نثار کے لئے پارٹی کے دروازے بند نہیں کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لئے ان کے خلاف کسی امیدوار کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے گا اور چودھری نثار کیلئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی راہیں کھلی رکھی جائیں گی ۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اس فیصلے کی حتمی منظوری دیں گے۔ اس حوالے سے چودھری نثار نہ حریف اور نہ حلیف کی حکمت عملی اپنائی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق چودھری نثار کی جانب سے بھی بیان باز ی میں احتیاط سے کام لیا جائے گا۔