امریکہ میں رشتوں کی تذلیل ،بھائی نے بہن سے شادی کرلی

50 سالہ بہن نے 36 سالہ بھائی سے بیاہ رچا لیا،دونوں ایک عرصے سے ایک ساتھ رہ رہے تھے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ جون 21:32

امریکہ میں رشتوں کی تذلیل ،بھائی نے بہن سے شادی کرلی
نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20 جون 2018ء) ::امریکہ میں رشتوں کی تذلیل کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا،بھائی نے بہن سے شادی کرلی۔ 50 سالہ بہن نے 36 سالہ بھائی سے بیاہ رچا لیا،دونوں ایک عرصے سے ایک ساتھ رہ رہے تھے اور اسی دوران انہوں نے آپس میں جنسی تعلقات قائم کر لئیے تھے۔تفصیلات کے مطابق مغرب میں معاشرہ جس قدر نام نہاد ترقی عروج پر پہنچتی جا رہی ہے ویسے ویسے اس معاشرے میں اخلاقی قدروں کو پس پشت ڈالا جارہا ہے۔

اس مشینی ترقی کے مضر اثرات نے ویسے تو امریکی و مغربی معاشرے کے ہر پہلو کو متاثر کیا ہے بلکہ جو رخ سب سے زیادہ برباد ہوا ہے وہ مغرب کا خاندانی نظام ہے۔یہاں اس معاشرے میں ہوس کو پورا کرنا خاندان بنانے سے زیادہ مقدم سمجھا جاتا ہے اور اس حوالے سے اکثر و بیشتر ایسے واقعات منظر عام پر آتے رہتے ہیں جن میں ہوس پرست مقدس رشتوں کی تذلیل کرنے سے بھی باز نہیں آتے۔

(جاری ہے)

ایسا ہی ایک واقعہ حال میں پیش آیا ہے جہاں سوتیلے بہن بھائی نے ایک دوسرے سے شادی کر لی ہے۔50 سالہ ڈیبی اور اسکا 36 سالہ بھائی ڈینئیل ایک عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ رہ رہے تھے ،،دنیا کے سامنے یہ لوگ بہن بھائی تھے تاہم پس پردہ دونوں نے آپس میں جنسی تعلقات قائم کر لئیے تھے۔اس حوالے سے ڈیبی نے بتایا کہ وہ دونوں 2002 میں آپس میں ملے تھے اور دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہو گئی تھی اور ان میں جنسی تعلق قائم ہوگیا ۔

تاہم اب انہوں نے آپس میں باقاعدہ قانونی شادی کرلی ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ایک واقعہ منظر عام پر آیا تھا جس کے مطابق امریکی ریاست اوکلاہوما میں ایک خاتون کو اپنی ہی بیٹی سے شادی کرنے پر دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس سے پہلے وہ اپنے بیٹے سے بھی شادی کر چکی تھی۔ 45 سالہ پیٹریشیا این سپین کو محرم کے خلاف سنیگن جرم کا ارتکاب کرنے اور اپنی حقیقی بیٹی سے شادی کرنے کے اعتراف کے بعد مجرم قرار دیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :