نیشنل پارٹی کے امیدواروں پر حملے کا مقصد مخالفین کیلئے راستہ فراہم کرنا ہے،رحمت صالح بلوچ

ہفتہ 23 جون 2018 22:12

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 43 کے نامز امیدوار سابق صوبائی وزیر میر رحمت صالح بلوچ نیشنل پارٹی قومی اسمبلی این اے 270 کے نامزد امیدوار پھلین بلوچ سابق ایم پی اے حاجی محمد اسلام بلوچ سنٹرل کمیٹی کے رکن حاجی صالح محمد بلوچ نے آواران کے علاقے جھاو میں نیشنل پارٹی کے صوبائی اسبلی حلقہ پی بی 44 کے نامزد امیدوار خیرجان بلوچ کے قافلے پر حملے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کو ایسے بزدلانہ حملوں سے مرعوب نہیں کیا جاسکتا نیشنل پارٹی ہر مشکل کا مقابلہ جمہوری اور سیاسی انداز میں عوام طاقت سے مقابلہ کریں گی انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے امیدواروں پر حملے کا مقصد مخالفین کیلئے راستہ فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے 2013 کی خون الود دور گولیوں راکٹوں اور بموں کے سایہ میں الیکشن لڑ کرکامیابی حاصل کرکے بلوچستان کے غمگین چہروں پر مسکراہٹ لا کر بلوچستان میں امن کا سورج طلوع کردیا 2018میں بھی نیشنل پارٹی اپنی عوامی طاقت سے بلوچ دشمن قوتوں کا مقابلہ کرکے بلوچستان میں امن اور ترقی کی تسلسل کو جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی منفی ہتکھنڈوں اور بزدلانہ حملوں سے پیچے ہٹنے والی نہیں ہے نیشنل پارٹی کا جمہوری سفر جاری رہے گا بلوچ قوم لفاظی نعروں سے تنگ اچکے ہیں بلوچستان کے عوام امن ترقی چاھتے ہیں بلوچ قوم کو مزید دوکھہ نہیں دیا جاسکتا ہے۔