میرپور ماتھیلو ،ْ کھڑی گاڑیوں سے بیٹریاں نکالنے والا گروہ سرگرم ،پریس کلب کے ممبر سمیت تاجر برادری کی گاڑیوں سے بیٹریاں نکال لیں گئیں

ہفتہ جون 22:22

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) شہر میں کھڑی گاڑیوں سے بیٹریاں نکالنے والا گروہ سرگرم ،پریس کلب کے میمبر سمیت تاجر برادری کی گاڑیوں سے بیٹریاں نکال لیں گئیں ۔۔پولیس گروہ تک پہنچنے میں ناکام پریس کلب پر پولیس پکٹ قائم کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو شہر میں کھڑی گاڑیوں سے بیٹریاں نکالنے والا گروہ سر گرم ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بیٹریاں نکالنے والے گروہ کی جانب سے میرپور ماتھیلو پریس کلب کے خزانچی ظہیر وسیر کی گاڑی سے رات کے اوقات میں بیٹری نکال لی گئی اسی طرح شہر کی سندھو گرین سٹی میں کھڑی ہندو تاجر وں کی گاڑیوں سے بھی بیٹریاں نکال لی گئیں ہیں ۔شہر میں بیٹریاں نکالے جانے کی شکایات ملنے کے باوجود پولیس گروہ تک پہنچنے میں ناکام ہوچکی ہے جبکہ صحافیوں کی نشاندہی کے میرپور ماتھیلو پریس کلب کے باہر پولیس سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :