سانگھڑمیں تعینات ہونے والے ایس ایس پی سید پیر محمد شاہ نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا

ہفتہ 23 جون 2018 22:22

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) سانگھڑمیں تعینات ہونے والے ایس ایس پی سید پیر محمد شاہ نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا۔ دفتر آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستہ نے ایس ایس پی کو سلامی پیش کی۔ اپنے دفتر میں پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ بھی کی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی نے پولیس افسران کو دوران میٹنگ بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کی جائیں۔

الیکشن کے دوران امن و امان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔صاف اور شفاف الیکشن کے انعقاد میں پولیس افسران اپنا اہم کردار ادا کریں اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے سر انجام دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہرکاروائی میں میرٹ اور انصاف کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ کسی مظلوم کے ساتھ ناانصافی کرنے والے افسر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :