نوشہروفیروز کے نواحی علاقہ بھنگو بھن میں پانی کے گڑھے میں گرکر تین بہن بھائی جاںبحق

ہفتہ 23 جون 2018 22:22

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) نوشہروفیروز کے نواحی علاقہ بھنگو بھن میں پانی کے گڑھے میں گرکر تین بہن بھائی جاںبحق،ایک ہی گھر سے تین لاشیں اٹھنے پر کہرام مچ گیا والدین پر غشی کے دورے پڑنے لگے۔ پورے گائوں کی فضا سوگوار ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ بھنگو بھن کے قریب گاں خیوو جیھو میں تین بہن بھائی پانی کے گڑھے کے قریب کھیل رہے تھے کہ دو بھائی آٹھ سالہ نبی بخش اور دس سالہ میر خان بگٹی کھلتے ہوئے گڑھے میں گرگئے تو دونوں بھائیوں کو ڈوبتے دیکھ کر بہن بارہ سالہ بختاور بھی گڑھے میں کود پڑی اور وہ بھی پانی میں ڈوب گئی واقع کی اطلاع پر گاوں والوں نے پہنچ کر تینوں بچوں کی لاشیں گڑھے سے نکالیں تینوں بچوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور والدین پر غشی کے دورے پڑنے لگے ایک ہی گھر سے تین بچوں کی لاشیں اٹھنے پر پورے گاں کی فضا سوگوار ہوگئی معلوم ہوا ہے کہ یہ خاندان ایک سال قبل بلوچستان سے بھنگو بھن میں شفٹ ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :