ملک بھر میں874 جنرل نشستوں کے لیے 20099 کاغذات نامزدگی میں 18203 منظور، 1896 مسترد

وفاقی دارلحکومت کی3جنرل نشستوں کے لیے 129 کاغذات نامزدگی میں 84 منظور،45 مسترد ہوئے

ہفتہ 23 جون 2018 22:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) ملک بھر میں874 جنرل نشستوں کے لیے 20099 کاغذات نامزدگی میں 18203 منظور جبکہ 1896 مسترد قرار پائے۔

(جاری ہے)

وفاقی دارلحکومت اسلام آبادکی3جنرل نشستوں کے لیے 129 کاغذات نامزدگی میں 84 منظور جبکہ45 مسترد ہوئے ،پنجاب کی قومی اسمبلی کے لیے 2550 کاغذات نامزدگی میں 2342 منظور جبکہ 208 مسترد کر دئیے گئیپنجاب کی297 صوبائی نشستوں کے لیے 6741 کاغذات نامزدگی میں سے 6173 منظور جبکہ 568 مسترد قرار پائے کے پی کے کی قومی اسمبلی کے لیے 726کاغذات نامزدگی میں سے 690 منظور جبکہ 36 مسترد ہوئے ،کے پی کے کی 124 صوبائی نشستوں کے لیے 2062کاغذات نامزدگی میں سے 1919 منظور جبکہ 143 مسترد ہوئیسندھ کی قومی اسمبلی کے لیی1285کاغذات نامزدگی میں سے 1142منظور جبکہ143 مسترد ہوئیسندھ کی143 صوبائی نشستوں کیلیی3626کاغذات نامزدگی میں سے 3246 منظور جبکہ 380 مسترد ہوئیبلوچستان کی قومی اسمبلی کے لیی435کاغذات نامزدگی میں سے 380منظور جبکہ 55 مسترد ہوئے ،بلوچستان کی 51صوبائی نشستوں کے لیی1447کاغذات نامزدگی میں سے 1181 منظور جبکہ 266 مسترد ہوئے ،فاٹا کی 12 قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیی1098 کاغذات نامزدگی میں 1046 منظور جبکہ 52 مسترد ہوئے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی جنرل 272نشستوں کے لیے ملک بھر میں 6223 کاغذات نامزدگی میں سے 5684 منظور جبکہ 539 مسترد کر دئیے گئے عام انتخابات میں602جنرل صوبائی نشستوں کے لیے ملک بھر میں 13876 کاغذات نامزدگی میں سے 12519 منظور جبکہ 1357 مسترد کر دئیے گئے۔

ظفر ملک