حلقہ NA-100 الیکشن 2018 سے متعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اہم میٹنگ

شہر بھر سے مسلم لیگی رہنماؤں سمیت مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر قیصر احمد شیخ اور سابق چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر نے بطور مہمان خصوصی شرکت ، مسلم لیگی عہدیداران کا قیصر احمد شیخ کی حمایت کا اعلان

ہفتہ جون 22:29

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) عثمانیہ ہوٹل چنیوٹ میں حلقہ NA-100 الیکشن 2018 سے متعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا شہر بھر سے مسلم لیگی رہنماؤں سمیت مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر قیصر احمد شیخ اور سابق چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی مسلم لیگی عہدیداران کا قیصر احمد شیخ کی حمایت کا اعلان تفصیلات کے مطابق عثمانیہ ہوٹل چنیوٹ میں حلقہ NA-100 الیکشن 2018 سے متعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر قیصر احمد شیخ اور سابق چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوے قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی ن لیگ کے ساتھ تھا آج بھی ن لیگ کا حصہ ہوں اور یہی وجہ ہے کہ مجھے اج پارٹی نے ٹکٹ جاری کیا ہے، میں نے ہر مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا ہے اور آج بھی جب کوئی امیدوار پارٹی ٹکٹ لینے پر آمادہ نہیں تھا پھر بھی میں نے پارٹی کا ساتھ دیتے ہوے ن لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے یہی نہیں این اے 99 سے اپنے بیٹے کو عوام کی نمائندگی کے لئے پیش کیا ہے، وہ وقت دور نہیں جب چنیوٹ سے مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، تقریب سے خطاب کرتے ہوے سابق چیئرمین ٹیوٹا کا کہنا تھا کہ چنیوٹ کی عوام کے حقوق خاطر ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی ہے اور اب کی بار بھی چنیوٹ کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، اجلاس میں مسلم لیگی رہنما شیخ عالمگیر نثار، فہد فخری، عبدالرحمٰن خالد، محبوب عالم بھولا، شیخ احسان الہی مگوں، شیخ امان الہی مگوں، ملک اسد اللہ، ملک فیاض، ڈاکٹر مجاہد، شیخ اقبال، عمران گلوتر، مصطفیٰ حاق، سلیمان عمیر، گل حفیظ پپو ساہیوالیہ سمیت کثیر تعداد میں پارٹی ورکرز نے شرکت کی اور حلقہ این اے 100 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر قیصر احمد شیخ کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔