نصیرآباد میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی

پی بی 11ڈیرہ مرادجمالی سے آزادامیدوارمیرجعفرکریم بھنگر کا سیاسی قوت کا مظاہرہ ، انتخابی مہم کا آغازکر دیا

ہفتہ 23 جون 2018 22:29

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) نصیرآباد میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی حلقہ پی بی 11ڈیرہ مرادجمالی سے آزادامیدوارمیرجعفرکریم بھنگرنے اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتخابی مہم کا آغازکر دیااورحلقے میں دبنگ انٹری کرادی کوئٹہ سے ڈیرہ مرادجمالی پہنچنے پربھنگرقبائل ،ووٹرزحمایتوں قبائلی عمائدین معتبرین معززین سمیت دیگر سینکڑوں کی تعدادمیں ربیع کینال کے مطابق پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا کارکنوں اورورکنوں نے ان پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکی علاقہ میرجعفرکریم بھنگرنے نعروں سے گونج اٹھا ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھارکھے تھے ریلی قومی شاہرہ سمیت شہرکی مختلف شاہراہوںپٹ فیڈرپل،کرکٹ اسٹیڈیم،ڈی سی چوک، مزدورچوک،بس اسٹینڈسے ہوتی ہوئی کھوسہ ہائوس پہنچی جہاں ایک عظیم الشان جلسہ منعقدہوا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ پی بی 11ڈیرہ مرادجمالی سے آزادامیدوارمیرجعفرکریم بھنگر،سردارعمردردازبھنگر،حلقہ این اے 260سے آزادامیدوارمیرغلام حیدرجکھرانی،حاجی موج الدین بگٹی سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ آج کی اس عظیم الشان ریلی نے یہ ثابت کردیا کہ عوام نئی سوچ رکھنے والے کے ساتھ ہیں موروثی اورنسل درنسل چلنے والے سیاستدانوں سے بیرازآچکے ہیں جنہوںنے ہردوروقت میں عوام کے حقوق غصب کئے عوام کو مہنگائی ،غربت مفلسی، جہالت اوربیروزگاری کے دلدل میں دھنسادیا عوام دن بدن غربت کی لکیرسے نیچے آتے گئے ہیں کرپٹ سیاستدان اپنے تجوریاں اوربینک بیلنس بھرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑتے رہے آج عوام باشعورہوچکی ہے اورایسے کرپٹ سیاستدانوں کو ووٹ کی طاقت سے مستردکردگے جنہوںنے سترسالوں سے عوام کوکچھ نہیں دیا میر جعفرکریم بھنگرنے کہاکہ میں عوام کی خدمت کاجذبہ لیئے سیاسی میدان میں آیا ہوں انشاء اللہ عوام نے مجھے خدمت کا موقع دیا تو عوام کو حقوق ان کی دہلیزپرپہنچائوں گا کیونکہ میری سیاست صاف شفاف آئینے کے مانند ہ ہے عوام کوبجلی،گیس،پینے کے صاف پانی کی فراہمی،سکولز،ہسپتال سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑوں گامیں حلقہ کی عوام کو ساتھ لیکرچلنے نکالاہوں انشاء اللہ کامیاب ہو کرعوام کے بہترمفادمیں ترقیاتی کام کرائوںگامیرا یہ عوام سے وعدہ ہے ۔