ڈسٹرکٹ زکواة کونسل ہرنائی کے ممبر حاجی ملک آزاد خان ملازئی نے استعفیٰ دے دیا

ہفتہ 23 جون 2018 22:29

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) پشتونخوامیپ کے رہنماء و ڈسٹرکٹ زکواة کونسل ہرنائی کے ممبر حاجی ملک آزاد خان ملازئی نے ڈسٹرکٹ زکواة کونسل کے ممبر شپ سے استعفیٰ دے دیا ہے ملک آزاد خان ملازئی نے کہاکہ میں نے ڈسٹرکٹ زکواة کونسل کی ممبر شپ سے استعفیٰ نجی مصروفیات کے باعث مزید خدمات سرانجام نہیں دے سکتا اسلئے ضلع زکواة کونسل کے ممبر شپ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں ۔