پنجگور،ذاتی مفادات کی خاطر عوام کا سودا نہیں،میر اسداللہ بلوچ

ر یاست کو زیادتی مفادات کی خاطر استعمال نہیں کرینگے ماضی میں حکمرانوں نے بلوچستان کی حقوق کے نام پر اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ، سیکرٹری جنرل بلوچستاں نیشنل پارٹی عوامی

ہفتہ 23 جون 2018 22:44

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) بلوچستاں نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر اسداللہ بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی صوبے کے مفادات اور تحفظ کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے اور سیاست کو کبھی بھی زیادتی مفادات کی خاطر استعمال نہیں کرینگے ماضی میں حکمرانوں نے بلوچستان کی حقوق کے نام پر اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے جنرل کونسلر عیسیٰ ،صغیر احمد ر،یاض احمد، نثار احمد، وسیم جان، محبوب علی وبلوچستان نیشنل پارٹی ایراپ ڈمب سے عنایت اللہ ذاکر دیدگ حاجی علی جان محمد یونس حاجی عبدالراحمن حاجی اللہ بخش کی سربراہی میں 200 افراد نے اپنے پارٹیوں سے مستعفی ہو کر بی این پی عوامی میں شمولیت اختیار کیا انہوں نے کہا ہے کہ نے مظلوم قوم کی سیاست کی ہے کبھی ذاتی مفادات کی خاطر عوام کا سودا نہیں کیا ہے آج( عوامی)میں لوگوں کی جوق در جوق شمولیت گزشتہ دور حکومت کی کارکردگی کا نتیجہ ہے نیشنل نے اڑھائی سال کی سی ایم شپ کے ساتھ پانچ سال وزارت کے مزے لوٹتے رہے لیکن عوام کی حالت نہیں بدلی آج بلوچستان کے غریب عوام بجلی پانی صحت ایجوکیشن زراعت ودیگر بنیادی ضروریات سے محروم ہیں لیکن حکمران لگژری گاڑیوں کے مالک ہوئے انکا قصور انہیں گزشتہ الیکشن میں ووٹ کرنے کا تھا 25جولائی2018کادن عوام کی عدالت کا دن ہے کس کو احتساب لینا ہے پنجگور کے بہ شعور ہوچکے ہیں وہ اپنے اچھے برے کی تمیز کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہاہشگاہ پہ کرنے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا اس دوران بی این پی عوامی کے مرکزی لیبر سیکرٹری نور احمد اسپورٹس سیکرٹری رحمدل بلوچ سنٹرل کمیٹی کے ممبر نثار احمد حاجی محمد اکبر بلوچ ظفر بختیار نسیم بلوچ انجینئر عتیق الرحمن ودیگر بھی موجود تھے۔