لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ عوام الیکشن میں کر دینگے ،مصدق ملک

کے پی کے میں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر جو دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں وہ بھی عوام دیکھ رہے ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ جون 22:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ عوام الیکشن میں کر دینگے ،کے پی کے میں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر جو دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں وہ بھی عوام دیکھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا مصدق ملک نے کہا ہے کہ کے پی کے میں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر جو دودھ او رشہد کی نہریں بہہ رہی ہیں وہ سب کونظر آ رہی ہیں اور شہد تو تحریک انصاف کا ویسے بھی اپنا ہوتا ہے۔

انہوںنے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے پیپلزپارٹی کی جھولی میں بیٹھے اور جہاںان کو اشارہ ملا سینٹ الیکشن میں وہیںپر ووٹ بھی دیا یہ سیاست ہے تحریک انصاف والوں کی ایک سوال پرانہوں نے کہا ہے کہ شہری اور دیہی علاقوںمیں 12 سی16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی جس کا ن لیگ نے تقریباً خاتمہ کر دیا ہے اور اب لوڈشیڈنگ ہور ہی ہے یا نہیں ہو رہی اس کا فیصلہ عوام الیکشن میں کرینگے اگر اب بھی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے تو عوام ہمیںووٹ نہیں دینگے۔

(جاری ہے)

ہماری معاشی ترقی 2 سے 6 فیصد تک آ گئی ہے ن لیگ کے اقدامات او رکام بولتے ہیں۔ ووٹ کو عزت دینے کا جہاں تک سوال ہے تو یہ ہمارے نظریہ کا مقصد ہے کیونکہ ہم چاہتے ہیںکہ لوگوں کو ان کا جمہوری حق ملے۔