آصف علی زرداری نے پنجاب کے امیدواروں کے اعلان کیلئے قیادت کومشاورت کے لئے اسلام آباد طلب کرلیا

ہفتہ جون 23:04

آصف علی زرداری نے پنجاب کے امیدواروں کے اعلان کیلئے قیادت کومشاورت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے پنجاب کے امیدواروں کی حتمی فہرست مرکزی قیادت کوبھجوادی ، جلد امیدوار وں کا اعلان متوقع ہے اس حوالے سے مشاورت کیلئے آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی پنجاب کی قیادت کوآج بروز( اتوار ) کو اسلام آباد بلالیا۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری مشاورت کے بعدپنجاب کیامیدواروں کی منظوری دیں گے۔