آواران میں نامعلوم افراد کا نیشنل پارٹی کے امیدوار خیرجان بلوچ پرقاتلانہ حملہ ،معجزانہ طور پر محفوظ رہے

ہفتہ 23 جون 2018 23:04

آواران میں نامعلوم افراد کا نیشنل پارٹی کے امیدوار خیرجان بلوچ پرقاتلانہ ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 44سے نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار پر قاتلانہ حملہ وہ محفوظ رہے جوابی فائرنگ حملہ آور فرار.

(جاری ہے)

نیشنل پارٹی ذرائع کے مطابق آواران کے علاقے جھاؤ میں لال بازار کے علی محمد گوٹھ میں پارٹی کارنر میٹنگ کیلے جانے والے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 44سے نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار سابق چیئرمین خیرجان بلوچ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا خیرجان بلوچ کے ساتھ موجود لیویز اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔