خیر جان بلوچ پر حملہ قابل مذمت ہے ،حکومت واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرے،سردار شہباز محمد حسنی

ہفتہ 23 جون 2018 23:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) ممتاز قبائلی و سیاسی رہنما سردار شہباز محمد حسنی اورمیر علی حیدر محمد حسنی نے سابق ناظم آواران و نیشنل پارٹی کے رہنما خیرجان بلوچ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصرایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت الیکشن کے موقع پر حالات کو خراب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن عوام انکے اوچھے ہتھکنڈوں کو ناکام بنادیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیر جان بلوچ پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو مناسب سیکورٹی فراہم کرے اور دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائے۔

متعلقہ عنوان :