نواب ثناء اللہ زہری نے مسلم لیگ(ن) ضلع خضدار کے عہدیداروںاور کارکنوں کا اجلاس پچیس جون کو طلب کرلیا

ہفتہ جون 23:04

نواب ثناء اللہ زہری نے مسلم لیگ(ن) ضلع خضدار کے عہدیداروںاور کارکنوں ..
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) خلق جھالاوان خضدار سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری 25جون بروز پیر کو ضلع بھر کے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور کارکنوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے ،اجلاس مسلم لیگ (ن) خضدار کے صدر میر عبدالرحمن زہری کی رہائشگاہ پر ہوگی تمام کارکن و رہنمائوں کو اجلاس میں شرکت کی تاکید کی گئی ہے ، اجلاس سے نواب ثناء اللہ خان زہری خطاب کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :