بلوچستان عوامی پارٹی خضدار کے عوام کی آواز بن کر ابھر رہی ہے، آغا شکیل احمد / میر فیاض احمد

ہفتہ 23 جون 2018 23:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی خضدار کے عوام کی آواز بن کر ابھر رہی ہے زیرینہ کوشک سے نیشنل پارٹی سے بڑی تعداد میں کارکنان مستعفی بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل تقریب سے پی بی 39 خضدار سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار فرزند خضدار آغا شکیل احمد اور میر فیاض احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خضدار کے عوام کو اب مزید نام نہاد قوم پرستی اور مذہب پرستی کے نام پر تقسیم نہیں کیا جا سکتا ہے عوام اب جاگ چکی ہے اور اپنے حقوق کی جنگ خضداری بن کر لڑے گی اور انشاللہ فتح یاب ھوگی اس بار عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ایک ایسا انقلاب برپا کریگی جس سے خضدار کی تقدیر بدل جائیگی اس موقع پر نور احمد شکیل احمد عبدالحکیم مینگل حاجی خان منیر احمد محمد عالم رستم علی رحمت اللہ اسماعیل محمد عمر احمد خان جان مختیار علی احمد ریاض احمد غلام قادر امین اللہ شبیر احمد و دیگر نے اپنے ساتھیوں سمت نیشنل پارٹی سے مستعفی ہو کر بلوچستان عوامی پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔