راجر فیڈرر فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ہال اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ جون 23:07

راجر فیڈرر فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ہال اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل ..
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) شہرہ آفاق سوئس سٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈسلام چیمپئن راجر فیڈرر فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ہال اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

جرمنی میں جاری ایونٹ میں ہفتہ کو کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں راجر فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکن کھلاڑی ڈینس کڈلا کو سخت مقابلے کے بعد 7-6، (7-1) اور 7-5 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :