پاک روس تعلقات کی بہتری میں ڈاکٹر شاہد حسن کا اہم کردار ہے،روس کے اعلی تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل پاکستانی گریجویٹس کی دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں،پاکستان میں روس کے سفیرکی گفتگو

ہفتہ جون 23:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) پاکستان میں روس کے سفیر الیکسی دیدوف نے کہا ہے کہ پاک روس تعلقات کی بہتری میں رشین ایلومنیائی بالخصوص ڈاکٹر شاہد حسن کا اہم کردار ہے۔۔روس کے اعلی تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل پاکستانی گریجویٹس کی دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایسوسی ایشن آف پاکستانی گریجویٹس فرام رشیا کے زیر اہتمام ڈاکٹر شاہد حسن کے اعزاز میں تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

پاک روس باہمی دوستانہ تعلقات کی بہتری کیلئے خدمات کے اعتراف میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ڈاکٹر شاہد کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا تھا۔۔پاکستان میں روس کے سفیر الیکسی یوروچ دیدودف اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سمیت روسی سفارتخانے کے سینئر سفارتکاروں،سینئر سول و ملٹری افسران اور ایسوسی ایشن آف پاکستانی گریجویٹس فرام رشیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

روسی سفیر الیکسی دیدوف نے پاکستان اور روس کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے میں کردار کو سراہا اور دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو مستحکم میں انکی خدمات کو اجاگر کیا۔بعد ازاں ڈاکٹر شاہد حسن نے ایوارڈ کیلئے روس کی حکومت اور سفیر الیکسی دیدوف کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :