مون سون ، نالہ لئی میں گرنے والے تمام 11نالوں کی صفائی کا کام تیز کرنے کی ہدایت

ہفتہ جون 23:11

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) ڈ پٹی کمشنر را ولپنڈی عمر جہا نگیر نے مون سون میں متوقع زیادہ بارشوں کے پیش نظر نالہ لئی میں گرنے والے تمام 11نالوں کی صفائی کا کام تیز کرنے کی ہدایت کردی اور سیلا ب سے ممکنہ طور پر زیادہ متاثر ہونے کے امکان کے پیش نظر رتہ امرال، کٹا ریاں،ٹیپو روڈ،ڈ ھوک نجو،گوا لمنڈی اورضیا ء الحق کا لونی پر خصوصی تو جہ دینے کے احکامات دیئے ہیں ۔

انہوں نے ر یسکیو 1122کو ہد ایت کی کہ نا لہ لئی اور سواں د ریا کے جنکشن پوا ئنٹ پر200-300 میٹرڈا ئو ن سٹریم تک ایک سرچ اینڈٖ ر یسکیو سینٹر قا ئم کر نے کی تجا و یز کو بھی ز یر غور لا یا جائے۔ڈپٹی کمشنر را ولپنڈی نے راولپنڈی و یسٹ منیجمنٹ کمپنی کو تنبیہ کی کہ شہر بھر میں خصو صی طور پر نالوں میں موجود گند گی کے ڈ ھیر کو فو ری صا ف کروایا جائے نیز میو نسپل کا ر پو ریشن مختلف نالوں کے کناروں پر موجود تجاوزات کو آئندہ پیر تک کلیئر کروا کر رپو رٹ پیش کرے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈ پٹی کمشنر آ فس میں ریسکیو 1122 کی جا نب سے منعقدہ ڈ یز ا سٹر منیجمنٹ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر (ر یونیو) میاں بہز اد عا دل، ڈا کٹر عبد الر حمن ڈا ئر یکٹر ریسکیو 1122 ، میجر شاہ زیب111 بر گیڈ، چیف ایگزیکٹو آفیسر میو نسپل کا ر پو ر یشن ، سول ڈ یفنس آ فیسر سنجید ہ خا نم ، منیجنگ ڈا ئر یکٹر را ولپنڈی و یسٹ منیجمنٹ کمپنی ڈا کٹر ر ضوان، ڈپٹی ڈسٹر کٹ ہیلتھ آ فیسر ڈا کٹر مبشر اور د یگر متعلقہ افسران کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔

شرکاء اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر(ر یو نیو) میاں بہزاد عا دل نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے ڈ یزا سٹر منیجمنٹ کے ذ ر یعے نا گہا نی آفات سیلاب،، ز لز لہ کی صو رت میںشہر یوں کو ممکنہ جانی و ما لی تحفظ فرا ہم کر تے ہو ئے نقصا ن کی شرح کو کم کر سکتے ہیں۔انہوں نے ہدا یت کی کہ اس ضمن میں تما م تر سر کا ری محکمے ر یسکیو عملہ کے ساتھ بھر پور تعا ون کر یں خصوصا محکمہ صحت کی جا نب سے ایسی نا گہا نی صو ر تحال سے نمنٹے کے لئے مناسب طبی سہو لیات کی فرا ہمی کو یقینی بنانا ضر وری ہے۔

ڈ اکٹر عبد لر حمن ر یسکیو آفیسر نے اس مو قع پر بر یفنگ د یتے ہو ئے بتایا کہ ان کی جا نب سے سیلاب و د یگر نا گہا نی صو رتحال سے نبرد آزما ہو نے کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیںاور رضا کا روں کی تر بیت کا عمل بھی جا ری ہے۔

متعلقہ عنوان :