خواجہ سرائوں کی رجسٹریشن کیلئے نادرا کا سہولت سینٹر قائم

ہفتہ 23 جون 2018 23:11

سرگودھا۔23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر ناصر محمود چیمہ نے کہاہے کہ خواجہ سراؤں او ران کے گروز کو قومی شناختی کارڈ کے اجراء کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کے دفتر ٹاہلی چوک نیوسٹیلائٹ ٹاؤن سرگودہا میںسہولیات سنٹر قائم کر دیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سرگودہا ضلع کے خواجہ سراء اپنے شناختی کارڈ کے حصول کیلئے اس سہولت سنٹر سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔سہولت سنٹر کا نمبر048-3211273 ہے۔