تحریک ِنفاذِفقہ جعفریہ ریجنل کونسل کے زیرِ اہتمام پُرامن احتجاجی ریلی کاانعقاد

ہفتہ 23 جون 2018 23:11

سرگودھا۔23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) قائد ملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق ہفتہ کو عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر تحریک نفاذفقہ جعفریہ ریجنل کونسل سرگودھا کی جانب سے پریس کلب سے پر امن احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ٹی این ایف جے پنجاب کے رہنما علامہ سید تصور حسین نقوی،غضنفر عباس کاظمی، علامہ انصر اعجازبلوچ شفقت ترابی،علامہ ضمیر حسین شیرازی ،اکمل حسین جعفری، سید مسعود ترمذی، اور دیگر رہنما کررہے تھے۔

مظاہرین نے قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی تصادیر، مختلف بینر اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر جنت البقیع کی ازسرنوتعمیر کیلئے مطالبات درج تھے۔ریلی نے حسین چوک پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کر لی جہاں شرکاء خطاب کرتے ہوئے علامہ تصور حسین نقوی نے کہا کہ اگر امت مسلمہ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کی مسماری کا راستہ روک لیتی تو کسی کو بیت المقدس کو آگ لگانے کی جرات نہ ہوتی۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ بزرگانِ دین کی عزت و حرمت ان کی زند گی میں واجب ہے اسی طرح بعدازحیات انکے مقابر اور مزارات کی تعظیم بھی لازم ہے۔ ریلی سے علامہ غضنفر عباس کاظمی، انصر اعجاز بلوچ، شفقت ترابی، اکمل حسین جعفری خطاب کیا بعد ازاں جلوس کے شرکاء پر جوش نعرے لگاتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :