چھ سالہ بچی کو ونی کرنے والے پنچائت کے تین ارکان گرفتار

ہفتہ 23 جون 2018 23:15

عارفوالا۔23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) پولیس نے چھ سالہ بچی کو ونی کرنے والے پنچائت کے تین ارکان کو پکڑلیا مقدمہ درج ،تفصیل کے مطابق نواحی گائوں جیونشاہ میں محمد شفیع کی بیٹی سعدیہ بی بی کو آسیہ نورین کے بھائی سے شادی کرنے کیلئے پنچائت نے ونی کا فیصلہ کیا اور محمد شفیع سے اشٹامپ پیپر پر انگوٹھے لگواکر انکار کرنے پر پانچ لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا پابند بنایا محمد شفیع اپنی بیٹی سعدیہ سمیت نکاح سے قبل روپوش ہوگیا تھا ڈی پی اوپاکپتن رضوان عمر گوندل نے ونی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی عارفوالا رانا فواداحمد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے کر پنچائت کے تین ارکان اسماعیل ، زمان اور شوکت کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، ڈی ایس پی عارفوالا رانا فواد احمد نے میڈیا کو بتایا کہ ملزما ن کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوںقانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے ۔

متعلقہ عنوان :