حلقہ این اے 123کے امیدوار اکمل باری کے دفتر میں کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام

ہفتہ جون 23:15

لاہور۔23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 123سے امیدوار اکمل باری کے آفس میں کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔پوری قوم بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہے۔

(جاری ہے)

شریف فیملی نے ہر دور میں مشکلات کا سامنا کیا ہے ۔ آج ہر پاکستان کے دل میں ان کیلئے نیک تمنائیں اور نیک خواہشات ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کو جلد صحتیابی نصیب ہو تاکہ وہ آئندہ الیکشن سے قبل پاکستان پہنچ سکیں۔