نگران صوبائی وزیر داخلہ کی نگران وزیر خزانہ کو پہلے گفتگو کرنے کی دعوت

’’آپ پہلے بات کریں کیونکہ الیکشن کیلئے پیسے بھی تو آپ ہی نے دینے ہیں‘‘

ہفتہ جون 23:17

نگران صوبائی وزیر داخلہ کی نگران وزیر خزانہ کو پہلے گفتگو کرنے کی دعوت
لاہور۔23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے اجلاس میںبروقت شرکت کی روایت برقرار رکھی- نگران وزیراعلی انتخابات کے انتظامات ، سکیورٹی امور اور امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلی سطح کے اجلاس میں شرکت کے لئے مقررہ وقت پر پہنچے -اجلاس میں حکومت پنجاب کے مختلف محکموں کے وزراء ، سیکرٹریز ، پاک فوج ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے شرکت کی -نگران وزیراعلی ڈاکٹر حسن عسکری نے اجلاس میں فری اینڈ فیئر الیکشن کے انعقاد پر زور دیا-نگران وزیراعلی نے تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں آزادانہ طو رپر حصہ لینے کے لئے مساوی مواقع فراہم کرنے کی ہدایت کی- اجلاس میں انتخابی مہم کے دوران ڈینگی سیزن شروع ہونے کا ذکر ہوا توشرکاء مسکرا دئیے کہ’’ ڈینگی الیکشن میں بھی آنے کو تیار ہے‘‘-گفتگو کے دوران نگران صوبائی وزیر داخلہ نے نگران وزیرخزانہ کو پہلے بات کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ’’آپ پہلے بات کریں کیونکہ الیکشن کے لئے پیسے بھی تو آپ ہی نے دینے ہیں‘‘-اس بات پر شرکاء پھر مسکرا دئیی-

Your Thoughts and Comments