ضلعی انتظامیہ کی قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی 48کنال 8مرلہ سرکاری زمین واگزار کروالی گئی

ہفتہ 23 جون 2018 23:17

لاہور۔23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ نے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کر کیصوبائی حکومت کی 48کنال 8مرلہ زمین واقع موضع رائے کو واگزار کروالیا۔کاروائی اے سی رائیونڈ کی نگرانی میں کی گئی۔

(جاری ہے)

قبضہ کرنے والے غلام مصطفی اور محمد شفیع کے خلاف کاروائی عمل میںلائی جا رہی ہے۔علاوہ ازیںضلعی انتظامیہ نے میانی صاحب قبرستان میں قبضہ مافیا کے خلاف مسلسل پانچ گھنٹے آپریشن جاری کر کے میانی صاحبقبرستان میں بنائے گئے 24احاطوں کی دیواروں کو مسمار کر دیا اور تقریبا20کنال جگہ کو واگزار کر والیا۔ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوارالحق نے بتایا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں بھی آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :