ڈپٹی کمشنر کی اسسٹنٹ کمشنرز کو ان ڈور اور آئوٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کی ہدایت

ہفتہ 23 جون 2018 23:17

لاہور۔23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ان ڈور اور آئوٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کی ہدایت کر دی ،انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز سے کہا کہ ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی بذات خود مانیٹر کریں۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے ڈینگی ٹیموں کو لاروا ملنے کی صورت میں سپرے کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری گھروں کی چھتوں پربارشی پانی کو کھڑا نہ ہونے دیں۔ ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھے اورشہری ڈینگی ٹیموں سے بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :