گودام میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر

ہفتہ 23 جون 2018 23:18

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) پیرودھائی کے علاقہ میں گودام میں آتشزدگی کے نتیجہ میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ آگ ہفتہ کو تھانہ پیرودھائی کے سامنے چار منزلہ پلازہ کی پہلی منزل پر لگی جہاں پر متفرق اشیاء کا گودام تھا ۔ترجمان نے بتایاکہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔آتشزدگی کے نتیجے میں کم و بیش 5لاکھ روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا تاھم ریسکیو کی بروقت کارروائی کی بدولت 20لاکھ روپے مالیت کے سامان کو محفوظ کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :