پنجاب میں اساتذہ کے نام کیساتھ’’معزز‘‘ لکھا جائے،محکمہ تعلیم نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا

ہفتہ جون 23:22

لاہور۔23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) پنجاب میں اساتذہ کے نام کیساتھ آنریبل لکھا جائے گا،محکمہ تعلیم نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔اساتذہ کی تکریم یقینی بنانے کیلئے نگران حکومت نے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔جس کے تحت تمام گریجویٹ اور سینئر اساتذہ کے نام سے پہلے سرکاری طورپر لفظ آنریبل لکھا جائیگا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ کے نام سرکاری خط وکتابت میں ان کیلئے آنریبل لفظ لکھنا لازمی قراردیا گیاہے۔

اساتذہ کی ترقیوں اور تعریفی اسناد میں بھی انکے نام کیساتھ آنریبل لکھا جائیگا۔محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے بذریعہ نوٹیفیکیشن ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب کا قلمدان نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری رضوی کے پاس ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :