لارڈ میئر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کاتجاوزات کے خلاف آپریشن، ہائی کورٹ سے پنجاب اسمبلی تک پختہ تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا

ہفتہ 23 جون 2018 23:23

لاہور۔23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر چیف آفیسر بلدیہ عظمیٰ سردار نصیر احمد کی زیر نگرانی مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا، ایم او (آر) احسان سرور زیدی ، ڈپٹی چیف آفیسر داتا گنج بخش زون، ڈپٹی چیف آفیسر گلبرگ زون اور ڈپٹی چیف آفیسر سمن آباد زون کی نگرانی آپریشن کے دوران آپریشن ہائی کورٹ کے سامنے والی روڈ سے پنجاب اسمبلی تک جن دکانداروں نے اپنی دوکانوں کے آگے پختہ تجاوزات قائم کی ہوئی تھیں ان کو مسمار کیا گیا۔