اپیلنٹ ٹربیونل نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 25جون تک ملتوی کر دی

ہفتہ جون 23:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کے ایپلٹ ٹربیونل نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت پیر (25جون ) تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات پر این اے 57 میں اعتراضات کے معاملے پر ہفتہ کوایپلنٹ ٹربیونل میں سماعت ہوئی ۔اس موقع پر این اے 57 میں شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی کے معاملے پر شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے عدالت سے تیاری کیلئے وقت دینے کی استدعا کی ۔ عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25 جون تک ملتوی کر دی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :