حلقہ این اے 60میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے کاغذات نامزدگی کے خلاف دائر درخواست خارج

ہفتہ 23 جون 2018 23:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) اپیلٹ ٹریبونل نے حلقہ این اے 60میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے کاغذات نامزدگی کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔

(جاری ہے)

اپیلٹ ٹریبونل میں حلقہ این اے 60میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے کاغذات نامزدگی کے خلاف دائر درخواست میں اعتراض کیا گیا تھا کہ حنیف عباسی ایفی ڈرین کیمیکل کوٹہ کیس میں مرکزی ملزم ہیں لہذا ان کے کاغذات مسترد کیے جائیں تاہم اپیلٹ ٹریبونل میں دوران سماعت اعتراض کنندہ کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ این اے 60 کے ووٹرہی نہیں جس پر ٹریبونل نے اعتراض خارج کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔