پی ٹی آئی کارکن نے اپنے ہی امیدوار کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دئیے

ہفتہ جون 23:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) پی ٹی آئی کے کارکن نے اپنے ہی امیدوار کے کاغذات نامزدگی اپیلٹ ٹربیونل میں چیلنج کر دئیے ۔جہلم ٹو پی پی 26 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ظفر اقبال کی دوہری شہریت پر اعتراض کی درخواست پی ٹی آئی کے رکن عثمان چوہان نے وکیل قیصر عباس شاہ کے ذریعے دی اور کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا کہ ظفر اقبال نے انگلینڈ کی شہریت نہیں چھوڑی لہذا انہیں الیکشن کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔

درخواست گذار کی اپیل پر اپیلٹ ٹربیونل کے جسٹس عباد الرحمن لودھی نے فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے سماعت 25جون تک ملتوی کر دی ۔دریں اثناء اپیلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے پربھی نوٹس جاری کر دیا۔اپیلٹ ٹربیونل نے دونوں پی ٹی آئی کے امیدواروں سے 25 جون تک جواب طلب کر لیا ۔