حلقہ این اے 63،سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف دائر درخواست خارج

ہفتہ جون 23:25

حلقہ این اے 63،سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف دائر درخواست ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے حلقہ این اے 63 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی درخواست خارج کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

قومی خبر ایجنسی کو دستیاب معلومات کے مطابق شاہد اورکزئی نے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے حلقہ این اے 63 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی درخواست دائر کی جس میں الزام عائد کیا گیا کہ چوہدری نثار علی خان سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملزم ہیں لہذا کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں ۔اپیلٹ ٹریبونل نے درخواست گزار کے حلقہ این اے 63 کے ووٹر نہ ہونے کے پیش نظر اعتراض خارج کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔