جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم کراچی میں ایک سالہ تخصیص فی الفقہ والافتاء کورس کا آغاز

ہفتہ 23 جون 2018 23:25

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم کراچی میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ایک سالہ تخصص فی الفقہ والافتاء کورس کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ جامعہ کے صدر مولانا ڈاکٹر قاسم محمود کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں تعلیمی کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی ۔ فیصلے کے مطابق تخصص فی الفقہ والافتاء کورس (مساوی پی ایچ ڈی ) میں داخلے کے لیے خواہشمند کا وفاق المدارس کے لیے کا امتحان ممتاز پوزیشن میں پاس کرنا ضروری ہے ۔ تخصص فی الفقہ والافتاء کورس میں داخلوں کا آغاز 11 شوال سے شروع سے گا، جو 18 شوال تک جاری رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :