جامعہ بنوریہ :نئے تعلیمی سال کے داخلوں کا آغاز 26 جون سے ہوگا

ہفتہ 23 جون 2018 23:25

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) معروف علمی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں تعلیمی سال 2018-19کے نئے داخلوںکا آغاز 26جون 2018ء سے ہوگا، ملکی وغیر ملکی حفظ ودرس نظامی شعبہ بنات(گرلز سیکشن ) وبنین (بوائز سیکشن )میں محدود داخلے دیئے جائیں گے، انٹری ٹیسٹ میں کامیاب طلباء وطالبات ہی داخلہ ٹیسٹ کے اہل قرار پائیں گے۔

داخلے کے خواہشمند طلباء وطالبات اپنی تعلیمی اور سفری دستاویزات کے ساتھ 26جون سے 6 جولائی تک صبح اوقات میں داخلہ فارم حاصل کرسکتے ہیں،جامعہ کی آفیشل ویب سائٹ ان لائن داخلوں کی بھی سہولت مہیا کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جامعہ بنوریہ عالمیہ میں رئیس الجامعہ مفتی محمدنعیم کی زیر صدارت مجلس تعلیمی اور انتظامی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں گزشتہ سال کی تعلیمی اور انتظامی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ جامعہ بنوریہ عالمیہ شعبہ ملکی وغیر ملکی گرلز اور بوائز سیکشن درس نظامی میں محدود نشستوں پر داخلے دیئے جائیں گے البتہ شعبہ انگلش لنگویج ، چائنز لنگویج کے داخلے محدود مدت تک جاری رہیں گے ، انٹری ٹیسٹ میں کامیاب طلباء وطالبات ہی داخلہ ٹیسٹ کے اہل قرار پائیں گے، باقاعدہ اسباق کا آغاز 22شوال سے کیاجائے گا۔