سی ڈی ای نے وفاقی دارالحکومت کے زون تھری میںکسی قسم کی تعمیرات پر پابندی عائد کردی

ہفتہ 23 جون 2018 23:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) انتطامیہ نے وفاقی دارالحکومت کے زون تھری میںکسی قسم کی تعمیرات پر پابندی عائد کردی ہے۔زون تھری میں نجی اراضی پر ہرقسم کی تعمیرات غیرقانونی ہے اور قانو ن کے مطابق قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے۔ڈائریکٹرریجنل پلاننگ سی ڈی اے نے عوام الناس کو مطلع کرنے کے لئے پبلک نوٹس جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

زون تھری کے علاقہ جات بشمول بنی گالہ،لکھوال،کوٹ ہتھیال،نورپورشاہاںشاہ اللہ دتہ وغیرہ میں نجی اراضی پر کسی قسم کی تعمیرات غیرقانونی ہے۔غیرقانونی تعمیرات میں ملوث ڈویلپرزکو بھی تعمیرات فوری روکنے اور مزید تعمیرات نہ کرنے کے لئے خبردارکیا جاتاہے۔ سی ڈی اے نے کہا ہے کہ غیرقانونی تعمیرات جاری رکھنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سی ڈی اے نے کہا ہے کہوفاقی کابینہ اور اعلی عدالتوں کے فیصلے کی روشنی میں سی ڈی اے منظوری کے بغیرآئیسکو اور گیس کنکشن کی فراہمی پر بھی ممانعت ہے۔ ڈائریکٹرریجنل پلاننگ سی ڈی اے نے کہا ہے کہ زون تھری علاقوں میں غیرقانونی تعمیراتی سرگرمیوں میں ملوث لوگوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز بھی کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :