سی ڈی اے کی غیرقانونی غوری ٹاؤن کے تمام فیزز میں پلاٹس کی بکنگ اور خریدوفروخت سے اجتناب کرنے کی ہدایت

ہفتہ 23 جون 2018 23:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) نے غیرقانونی غوری ٹاؤن کے تمام فیزز میں پلاٹس کی بکنگ اور خریدوفروخت سے اجتناب کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ سی ڈی اے کے مطابق غوری ٹاؤن کے تما م فیزز رحمان ریزیڈنشیا،اکبرانکلیو اور جے ایس بلاک غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیمیں ہیں،سی ڈی اے منظوری کے بغیرپلاٹوں اور جگہ کی تشہیر،بکنگ،الاٹمنٹ،ٹرانسفر اور مارکیٹنگ کو فوری روک دیا جائے۔

ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ سی ڈی اے کے مطابق اسلام آباد ہائی وے اور لہتراڑ روڈ پرقائم غیرقانونی غوری ٹاون میں بلڈنگز،پلازے اور کمرشل بلڈنگز کی تعمیر ہونے کو نوٹ کیا گیاہے،غوری ٹاون کی یہ صورت حال تشویش ناک ہے۔ سی ڈی اے کے مطابق اسلام آباد بلڈنگ ریگولیشنز پر عمل درآمدنہ کرنا رہائشیوں کے جان و مال کو خطرے کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

آئسیکو،سوئی سدرن گیس اور پی ٹی سی ایل انتظامیہ سی ڈی اے کی منظوری کے بغیر گھریلو اور کمرشل یوٹیلٹی کنکشنز فراہم نہ کریں۔

سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق غوری ٹاون کے تمام فیز رحمان ریزیڈنشیا،اکبرانکلیو اور جے ایس بلاک کے سپانسرز اور منیجمنٹ کے ممبران راجہ علی اکبراینڈ کمپنی،اکبراور چوہدریوبدالرحمان،چوہدری فضل الرحمان،عثمان شکیل عباسی،راجہ جہانزیب اکبر،راجہ سلیمان اکبر وغیرہ کو بھی خبردار کیا جارہاہے کہ غیرقانونی سرگرمیوں سے اجتناب کریں بصورت دیگر سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔غیرقانونی سکیمز کے لین دین میں ملوث تمام پراپرٹی آفسز کو بھی سربمہر کرنے کاعمل بھی جلد شروع کیا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :