ضلع میں ڈینگی کے انسداد ، عطائیت اور ملاوٹ مافیا کے خاتمہ کیلئے بروقت کارروائی کی جائے،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 23 جون 2018 23:29

ڈی جی خان۔23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی نے مختلف محکموں کی بریفنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام کے مسائل بروقت حل کیے جائیں ․ ضلع میں ڈینگی کے انسداد ، عطائیت اور ملاوٹ مافیا کے خاتمہ کیلئے بروقت کارروائی کی جائے ․ سرکاری واجبات کی وصولی میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی․ انہو ںنے کہاکہ وہ مختلف محکموں کے اچانک معائنہ کا سلسلہ جاری رکھیں گے ، اراضی ریکارڈ سنٹر کی روزانہ کی بنیاد پررپورٹ پیش کی جائے اور عملہ کے رویہ کو چیک کرنے کیلئے وہ خود عوام سے رابطہ کریںگے نارواسلوک ، بدعنوانی اوردیگر بے قاعدگی پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی․ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکمو ںکی انسپکشن کرنے جا رہے ہیں ضروری ریکارڈ کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے ․اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز غلام یاسین ، محمد اقبال مظہر مہار ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نادرا محمد اعجاز اور دیگر نے بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :