ڈیرہ بورڈ کے زیراہتمام انٹر میڈیٹ کے پریکٹیکلز 13جولائی سے شروع ہونگے

ہفتہ 23 جون 2018 23:29

ڈی جی خان۔23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء)ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2018کے پریکٹیکلز 13جولائی تک جاری رہیں گے ․ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے بتایا کہ کچھ مضامین نفسیات ، شماریات ، جغرافیہ اور ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے پریکٹیکلز مکمل ہوگئے ہیں جبکہ فزکس کے پریکٹیکلز 25سی30جون تک ہوں گے ․ فائن آرٹ کے پریکٹیکلز 25سے 27جون ، کیمسٹری کے 2سے 7جولائی، ہوم اکنامکس کے 9جولائی ، بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کے 9سے 13جولائی تک جاری رہیں گے ․ شیخ امجد حسین نے بتایاکہ تمام امیدواروں کی رولنمبر سلپس پر پریکٹیکلز کا شیڈول درج ہے ․ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی رولنمبر سپلس پر درج شیڈول پر عمل کو یقینی بنائیں شیڈول مس کرنے کی صورت میں امیدوار غیر حاضر تصور ہو گا اوراسے کسی صورت دوبارہ موقع نہیں دیا جائے گا․ مزید تفصیلات کیلئے دفتر بورڈ سے رابطہ کیا جاسکتاہے ۔