غلہ گودام سے نوجوان کی نعش برآمد

ہفتہ 23 جون 2018 23:29

ساہیوال۔23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) غلہ گودام سے نوجوان نشئی کی نعش برآمد ‘تفصیلات کے مطابق ہڑپہ کے پرانے غلہ گودام میں سے ایک نشئی علی حسن کی نعش برآمد ہوئی ہے جسے پولیس نے اپنی تحویل میںلیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

متوفی کے سر پر چوٹ کا نشان ہے تاہم پولیس تفتیش کررہی ہے کہ یہ قتل ہے یا طبی موت ہے۔

متعلقہ عنوان :