3بچوں کے باپ نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر نہر میں کود کر خود کشی کرلی

ہفتہ جون 23:29

ساہیوال۔23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) 3بچوں کے باپ نے گھریلو حالات سے تنگ آکر نہر میںکود کر خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق 2/10-L کے رہائشی3بچوں کے باپ 30سالہ خدا بخش نے گھریلو حالات سے تنگ آکر گزشتہ روز ہڑپہ پل کے قریب نہر ایل بی ڈی سی میں کود کر خود کشی کرلی۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کے عملہ نے ریسکیو آپریشن شروع کردیاہے جو جاری ہے تاہم ابھی تک نعش نہیں مل سکی۔ خدا بخش فرنیچر کا کاریگر اور مالی حالات بہتر نہ ہونے سے پریشان رہتاتھا۔

متعلقہ عنوان :