چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان موبائل فون ‘2موٹرسائیکلیں ‘نقدی اور مویشی چراکرلے گئے

ہفتہ 23 جون 2018 23:29

ساہیوال۔23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان موبائل فون ‘2موٹرسائیکلیں ‘نقدی اور گائے چراکرلے گئے۔چور ی کی واردات کوٹ الہ دین 85/6-Rمیںہو ئی یہاں نامعلوم ملزمان نے عامر رضا کی جیب سے موبائل فون مالیتی20ہزار روپے چرالئے۔

(جاری ہے)

دیگر وارداتوں شاداب ٹائون میں نامعلوم ملزمان نے محمد عالم کی موٹرسائیکل نمبری6647/SLLمالیتی 52ہزارروپے گھرکے باہر سے ‘ماڈل بازار میں نامعلوم ملزمان نے آصف کی موٹرسائیکل نمبری 1439/SLL مالیتی40ہزارروپے ماڈل بازار سے‘ 6/11-Lمیں بلاول وغیرہ2ملزمان نے قیصر شہزاد کے ملازم بلاول نے ساتھی سے ملکر غلہ سے نقدی 50ہزار روپے اور محمد پور میں ابراہیم وغیرہ 4ملزما ن نے کرم داد خان کے احاطہ کے تالے توڑ کر گائے مالیتی 60ہزار روپے چرالی۔

پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :