رقبے کا تنازعہ۔مسلح افراد کا گھر میں گھس کر سوئے ہوئے اہل خانہ پرحملہ۔دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی

ہفتہ 23 جون 2018 23:38

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) مظفرگڑھ کے قصبہ چوک سرور شہید میں رقبہ کا تنازعہ پرشب 12 بجے سات مسلح ڈنڈے سوٹے افراد کا گھر میں گھس کر سوئے ہوئے اہل خانہ پر حملہ کردیا۔مار مار کر شدید لہولہان کردیادو خواتین سمیت6 افراد شدید زخمی ہوگئے، ڈی ایس پی مجاہد اقبال برمانی موقع پر پہنچ گئے۔زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرورشہید پہنچایا گیا ایک زخمی کی حالت نازک نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ چوک سرورشہید کے علاقہ موضع پتل منڈا کھوہ میرن شاہ کی چانڈیہ برادری کے دو گروپوں اظہر حسین وغیر ہ کا محمد عمران وغیرہ سے رقبہ 5 ایکڑ واقع بالا پیر موضع پتل منڈا کا تنازعہ چلاآرہا تھا۔ گزشتہ شب 12 بجے کے قریب اظہر حسین اپنے گھر سوئے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

کہ مبینہ ملزمان محمد عمران، محمداجمل، رمضان، اللہ دتہ، غلام یٰسین، اللہ ولد عبدالرحمٰن، صادق وغیرہ نے مسلح ڈنڈے سوٹے گھر کی چاردیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوگئے اور گھر میں سوئے افراد پر ڈنڈو ں سے حملہ کردیا۔

مار مار کر شدید زخمی کردیا۔اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی کوٹ ادو محمد مجاہد اقبال برمانی شب 12:30 بجے موقع پر پہنچ گئے اور زخمی مرد خواتین جن اظہر حسین، محمد رمضان،غلام رسول، خادم حسین انور بی بی،خورشید بی بی کو شدید مضروب حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں سے ایک زخمی اظہر حسین کو حالت تشویشناک ہونے پر نشتر ہسپتال ملتان بھجوادیا گیا۔ پولیس تھانہ سرورشہید نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔