ہماری سیاست کا محور حلقہ کی عوام ہیں ، شیخ آفتاب

حلقہ میں اربوں روپے کے ریکارڈ تر ترقیاتی کام ہماری خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے، انتخابی مہم سے خطاب

ہفتہ 23 جون 2018 23:44

ہماری سیاست کا محور حلقہ کی عوام ہیں ، شیخ آفتاب
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) امیدوار مسلم لیگ ( ن ) قومی اسمبلی حلقہ این اے 55 شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا محور حلقہ کی عوام ہیں وارڈ کے الیکشن سے لے کر 6 مرتبہ اسمبلی کے ایوانوں تک اللہ کی مدد اور حلقہ کی عوام کے تعاون سے پہنچے ہیں اپنی سیاسی تاریخ میں ہمیشہ اپنی ذات کی نفی کر کے عوام کی خدمت کو ترجیح دی ہے ہمارا 5 سالہ دور جس کو دھرنوں اور سازشوں نے گھیرے رکھا مگر اس کے باوجود حلقہ میں اربوں روپے کے ریکارڈ تر ترقیاتی کام ہماری خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے ہم نے اٹک شہر جیسے پسماندہ شہر کو حقیقی معنوں میں روڈ ماڈل بنایا قطب بانڈی سے لے کر ملاں منصور اور تحصیل اٹک کے کونے کونے میں سوئی گیس مکمل کر دی 256 سے زائد دیہاتوں میں ہمارے کام خود بول رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک شہر میں اپنی آبائی وارڈ سے الیکشن کمپئین کے سلسلہ میں منعقد ہ تقریب کے موقع پر بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کا اہتمام شفیق قریشی نے کیا اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان ، مبارس خان علی زئی ایڈووکیٹ ، شیخ حامد محمود ، وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ اٹک کینٹ ملک شاہنواز اعوان ، تحصیل اٹک اور حضرو کے چیئرمین یونین کونسل خالق زمان خالقی ، کامل حیات ، یاسر خان جلالیا ، حاجی نسیم خان ، چن شیر افسر کے علاوہ مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما رانا سہیل ، ملک اکمل شفیق ، کاکا بیگ ، جمیل خان ، بلدیہ کونسلرز شیخ ظہور الہٰی ، شیخ غلام صمدانی ، شیخ عارف ، میاں شاہنواز ، شیخ پرویز ، شیخ شاہد تابانی ، شیخ صدام ، منا ماسٹر ، اذان اعوان ، شیخ اجمل کے علاوہ شہریوں اور گردونواح کی کثیر تعداد موجود تھی ، تقریب سے ملک طاہر اعوان ، محمد سلیم شہزاد ، شفیق قریشی ، مبارس خان علی زئی نے بھی خطاب کیا امیدوار پنجاب اسمبلی شیخ سلمان سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں اسی وارڈ سے میرے والد شیخ آفتاب احمد اور میرے چچا شیخ شاہد محمود شیدی نے اپنی سیاست کا آغاز کرتے ہوئے تاریخی فیصلے کیے تھے موجودہ مسائل سے ملک کو صرف مسلم لیگ ( ن ) کی قیادت محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف ہی نکال سکتے ہیں 25 جولائی کو شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ ( ن ) کو دوبارہ اقتدار میں لانے کیلئے عوام ہمارا ساتھ دیں ۔