خیبر پختونخوا کے نگران وزیر قانون کا پشاور ہائی کورٹ بار کا دورہ، وکلاء برادری کے مسائل سنے

وکلاء برادری کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ، نگران حکومت دستیاب وسائل کے اندر صوبے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف دے گی، اسد الله خان

ہفتہ 23 جون 2018 23:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے قانون ، ریلیف ، بحالی و آباکاری جسٹس (ر) اسد الله خان چمکنی نے پشاور ہائی کورٹ بار میں وکلاء برادری سے ملاقات کی اوران کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔ اسد الله خان نے کہا کہ وکلاء برادری کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی نگران حکومت دستیاب وسائل کے اندر صوبے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف دے گی اور اس ضمن میں ہر مثبت قدم اٹھائے گی ۔

(جاری ہے)

اسد الله خان نے کہا کہ نگران حکومت اپنے مختصر عرصے میں مشنری جذبے کے تحت کام کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قانون ایک اہم شعبہ ہے اور وکلاء برادری کا بھی فرض بنتا ہے کہ پوری نیک نیتی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیا کریں اور عوام کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ بھرتیں ۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی سے ہی ایک پرامن معاشرے کی تشکیل ہو سکتی ہے اور معاشرے سے برائی کا خاتمہ ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے پوری ایمانداری سے کوششیں کریں ۔واضح رہے کہ اس موقع پر نامزد ایڈوکیٹ جنرل عبدالصمد خان بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :