اداکارہ ماہ نور بلوچ کی حالیہ تصاویرایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل

ماہ نور بلوچ کی اداکار ہمایوں سعید کیساتھ چند تصاویر وائرل ہوئی ہیں جن میں وہ مزید جوان اور حسین نظر آرہی ہیں

اتوار جون 11:30

اداکارہ ماہ نور بلوچ کی حالیہ تصاویرایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) پاکستان کی معروف اور سدا بہار اداکارہ ماہ نور بلوچ کی حالیہ تصاویرایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ہیں۔ وہ رومانوی تصاویر میں ہمیشہ کی طرح خوبصورت اور جوان نظر آرہی ہیں۔1993 میں آج سے تقریباً 25 برس قبل ڈرامہ سیریل ’ماروی‘سے اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والی خوبرو اداکارہ ماہ نور بلوچ خوبصورتی میں آج بھی کئی نوجوان اداکاراؤں کو مات دیتی نظر آتی ہیں۔

(جاری ہے)

ماہ نور بلوچ فی الحال تو کسی ڈرامے میں نظر نہیں آرہیں لیکن ان کی تصاویرنے ایک بار پھر سوشل میڈیا پردھوم مچادی ہے۔حال ہی میں ماہ نور بلوچ کی اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ چند تصاویر وائرل ہوئی ہیں جن میں وہ مزید جوان اور حسین نظر آرہی ہیں۔ یہ تصاویر فلم’’’میں ہوں شاہد آفریدی‘‘کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تھیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہ نور بلوچ ایک شادی شادی بیٹی لیلیٰ حمید کی ماں ہیں تاہم وہ اپنی بیٹی کی ماں کم بہن زیادہ لگتی ہیں۔