اسحاق ڈار لندن میں صحافی کے کیمرے کی آنکھ سے بچ نہ پائے، ویڈیو وائرل

بیماری کا عذر پیش کر کے عدالت میں پیش نہ ہونے والے اسحاق ڈار کی نئی ویڈیو نے کئی سوالات کھڑے کر دئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 24 جون 2018 11:48

اسحاق ڈار لندن میں صحافی کے کیمرے کی آنکھ سے بچ نہ پائے، ویڈیو وائرل
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24جون 2018ء) بیماری کا عذر پیش کرکے پاکستانی عدالتوں میں پیش نہ ہونے والے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایک نئی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کیمرے سے بچنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایک لمبے عرصے سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں۔نیب نے اسحاق ڈار کرپشن کیسز میں طلب کر رکھا ہے۔

اسحاق ڈار اکتوبر 2017 سے لندن میں موجود ہیں اور جنہیں احتساب عدالت کرپشن ریفرنس میں مفرور قرار دے چکی ہے۔گزشتہ روز سے اسحاق ڈار کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ہی ہے جس میں اسحاق ڈار کر دیکھ کر بلکل بھی نہیں لگتا کہ وہ بیمار ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نواز شریف میڈیا سے بات چیت میں مصروف ہیں اسی دوران کلینک سے اچانک اسحاق ڈار نمودار ہوتےہیں اور نظر سے بچ کر نکلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ وہی کلینک ہے جس میں بیگم کلثوم نواز زیر علاج ہیں۔اسحاق ڈار کیمرے کی آنکھ سے بچنے کی کوشش میں ناکام رہے اور ایک صحافی کی ان پر نظر پڑ گئی اور اس نے اپنا کیمرہ نواز شریف سے ہٹا کر اسحاق ڈار کی طرف کردیا۔اسحاق ڈار نے صحافی کو دیکھ کر قدم تیز کر دیا۔ صحافی نے ان کا پیچھا کرکے ان سے طبیعت کا احوال پوچھ ہی لیا لیکن اسحاق ڈار نے انہیں ہاتھ کے اشارے سے واپس چلے جانے کا اشاری کیا اور تیز قدموں سے آگے کی جانب بڑھ گئے۔

ویڈیو نے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے اور لوگ سوال کر رہے ہیں کہ اسحاق ڈار تو طبیعت کا بہانہ کر کے لندن میں موجود ہیں لیکن ویڈیو میں تو وہ بظاہر صحت مند نظر آ رہے ہیں۔یاد رہے کہ اسحاق ڈار سینٹر بھی منتخب ہوئے لیکن وہ واحد سینیٹر ہیں جنہوں نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا۔اسحاق ڈار کی لندن میں بنائی گئی تازہ ویڈیو ملاحظہ کیجئے: