علی جہانگیر صدیقی کا پا ک امریکا تعلقات بہتر بنانے اور کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستانی کمیونٹی کو امریکی سیاسی نظام میں متحرک ہونا چاہیے، مثبت امور کو دیکھا جائے اور پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کیا جائے ، سفیر علی جہانگیر صدیقی کا تقریب سے خطاب

اتوار 24 جون 2018 12:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) امریکا میں پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے کہا ہے کہ پا ک امریکا تعلقات بہتر بنانے اور کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کو امریکی سیاسی نظام میں متحرک ہونا چاہیے،مثبت امور کو دیکھا جائے اور پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی کے اعزاز میں واشنگٹن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی جہانگیر نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کو امریکی سیاسی نظام میں متحرک ہونا چاہیے۔انہوں نے پاک امریکا تعلقات بہتر بنانے اور کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیلنجز بہت سے ملکوں کو درپیش ہیں مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ مثبت امور کو دیکھا جائے اور پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کیا جائے۔تقریب میں سکھ کمیونٹی کے افراد نے بھی شرکت کی۔ سکھ کمیونٹی کی طرف سے علی جہانگیر کو تحفہ پیش کیا اور پاکستان میں سکھ ٹورازم کو بڑھانے کی تجاویز کا سفیر پاکستان نے خیرمقدم کیا۔

متعلقہ عنوان :