جدہ میں اتحادی ملکوں کے وزرائے اطلاعات کا اجلاس

اتوار 24 جون 2018 12:10

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد صالح العواد نے کہا ہے کہ یمن میں حوثی باغی ایران کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ ان کا ہدف محض یمن پر قبضہ کرنا ہی نہیں بلکہ ایرانی توسیع پسندانہ عزائم کے ساتھ مملکت اور خطے کے امن کو تہ وبالا کرنا تھا۔

(جاری ہے)

جدہ میں اتحادی ملکوں کے وزرائے اطلاعات کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتحادی افواج نے یمن کا 85 فیصد علاقہ حوثی باغیوں کے قبضے سے آزاد کرالیا۔

اہم ساحلی علاقے الحدیدہ کو بھی چھڑا لیا گیا۔ سعودی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یمن کے مسئلہ کا محض عسکری اور سیاسی حل کا ہی نہیں بلکہ اس تنازعہ کے ٹھوس اور مثبت حل کے لئے ذرائع ابلاغ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔جدید ذرائع اختیار کرتے ہوئے مسئلے کی اصل حقیقت سے عوام کو باخبر اور حملہ آور قوتو ں کے اصل ایجنڈے کو بے نقاب کرنے میں کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔